آرمی چیف سے ملاقات میں اپنا سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر
16 Jan 2025 15:16
اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے، ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے اور اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے، ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1184709