QR CodeQR Code

چند لوگوں نے میرے متعلق غلط خبریں پھیلائیں

کل اگر جوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی، شیخ وقاص اکرم

15 Jan 2025 23:17

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا آج کا میسیج مجھ تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کل جوڈیشل کمیشن سے متعلق ڈسکس کرلیں، اگر 31 جنوری سے پہلے جوڈیشل کمیشن کا اعلان ہو جائے گا تو چوتھی نشست تک جاسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کل ہم تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، کل اگر جوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی۔ اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں یقین ہے ہمارے لوگ بےگناہ ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کا آج کا میسیج مجھ تک پہنچ گیا ہے، چند لوگوں نے میرے متعلق غلط خبریں پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کل جوڈیشل کمیشن سے متعلق ڈسکس کرلیں، اگر 31 جنوری سے پہلے جوڈیشل کمیشن کا اعلان ہو جائے گا تو چوتھی نشست تک جاسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1184567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184567/کل-اگر-جوڈیشل-کمیشن-پر-نہیں-مانیں-گے-آخری-نشست-ہوگی-شیخ-وقاص-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com