QR CodeQR Code

علمائے کرام عوام کا شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اسداللہ بھٹو

15 Jan 2025 21:51

ایک بیان میں سابق ایم این اے نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی، کاروبار، تعلیم شدید متاثر جبکہ اس سے پورے ملک میں سندھ کی امن اور محبت کی شناخت کو بھی مسخ کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 جنوری کو اپنے جمعے کے خطبے میں اپر سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کو اجاگر، حکومتی نااہلی اور بدامنی کے خلاف عوام کا شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ سکھر میں جماعت اسلامی کی جانب سے بدامنی اور ڈاکو راج کیخلاف منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس وقت کی ضرورت تھی، امید کی جا سکتی ہے کہ اس اے پی سی کے نتیجے میں حکمران ٹولہ بیدار اور امن و امان کی بحالی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی، کاروبار، تعلیم شدید متاثر  جبکہ اس سے پورے ملک میں سندھ کی امن اور محبت کی شناخت کو بھی مسخ کیا جا رہا ہے، لہذا علماء کرام بھی اپنے جمعے کے خطبے میں اس سنگین صورتحال پر خطاب اور عوام کو بھی اس کا شعور دیں تاکہ وہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف اپنا مزاحمتی کردار ادا کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 1184544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184544/علمائے-کرام-عوام-کا-شعور-بیدار-کرنے-کے-لیے-اپنا-کردار-ادا-کریں-اسداللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com