محصولات کے ہدف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی گلگت بلتستان
15 Jan 2025 20:34
وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ تمام محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جن محکموں کی جانب سے نااہلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ان محکموں کو پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے محصولات کے ہدف کو یقینی بنائیں۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مالی سال 2024-25ء میں مختلف محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کے حصول (ریونیو ٹارگٹس) کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کیلئے صوبے کے وسائل میں اضافہ کرنا لازمی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محصولات کے ہدف کو یقینی بنایا جائے۔ شفافیت، میرٹ اور کفایت شعاری حکومت کے پہلے دن سے ہی ترجیحات میں شامل ہیں جن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ محصولات کے نظام کو شفاف اور آسان بنانے کیلئے صوبے میں جلد ریونیو آن لائن (ون لنک) سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1184536