واخان کے معاملہ پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے، خرم نواز گنڈاپور
15 Jan 2025 19:43
نجی ٹی وی کے مطابق اہل سنت رہنما نے کہا کہ یہ بات باعث حیرت ہے جس مسئلہ پر وزیر خزانہ کو بولنا چاہیے اس پر وزیر اطلاعات بولتے ہیں، یہ بیڈ گورننس کے زمرے میں آتا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ واخان کے معاملہ پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے، وزیر دفاع کی بجائے وزیر خارجہ کو اپنا موقف دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث حیرت ہے جس مسئلہ پر وزیر خزانہ کو بولنا چاہیے اس پر وزیر اطلاعات بولتے ہیں، یہ بیڈ گورننس کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ سے کھربوں روپے کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی خبر دی گئی ہے، یہ ذخائر کیسے تصرف میں آئیں گے اور کب اس پر کام شروع ہوگا؟ کیا ان ذخائر کا انجام بھی ریکو ڈیک والا ہوگا؟ اس کے بارے میں راوی مکمل خاموش ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے چنیوٹ میں اربوں کھربوں روپے کے تانبے کے ذخائر ملنے کی خبر دی تھی اور بڑا جشن منایا تھا ان ذخائر کا کیا بنا۔
خبر کا کوڈ: 1184523