QR CodeQR Code

صیہونی بربریت نہ رکی، بے گھر افراد کے خیموں پر حملے، 61 فلسطینی شہید، 281 زخمی

15 Jan 2025 06:57

شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری رہی، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 فلسطینی شہید، 281 زخمی ہوگئے۔ شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔

واضح رہے گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ غزہ سیز فائر کے 3 مراحل ہونگے، اسرائیل اپنی فوجی قیدی خاتون کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، اسرائیلی قیدی کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل معاہدے کے پہلے مرحلے میں فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہوگا، معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی، تیسرے اور آخری مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور حکومت سازی پر کام ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1184396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184396/صیہونی-بربریت-نہ-رکی-بے-گھر-افراد-کے-خیموں-پر-حملے-61-فلسطینی-شہید-281-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com