QR CodeQR Code

ٹرمپ کے نامزد وزیرِ دفاع کو سینیٹ میں سخت سوالوں کا سامنا

15 Jan 2025 04:50

4 گھنٹے تک جاری سماعت میں پیٹ ہیگستھ پر تمام مسلمانوں کو قتل کرنے سے متعلق بیان، خاتون پر جنسی حملے اور پھر رقم دے کر عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے، فوج میں خواتین کے کردار کی مخالفت کرنے پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرِ دفاع کو سینیٹ میں سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ نامزد وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کو سینیٹ میں توثیق کے لیے پیشی پر ڈیموکریٹس کے سخت الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس موقع پر انہیں نااہل اور ناموزوں قرار دیدیا گیا، 4 گھنٹے تک جاری سماعت میں پیٹ ہیگستھ پر تمام مسلمانوں کو قتل کرنے سے متعلق بیان، خاتون پر جنسی حملے اور پھر رقم دے کر عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے، فوج میں خواتین کے کردار کی مخالفت کرنے پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی۔

نامزد وزیرِ دفاع کو شراب نوشی کی لت میں مبتلا بھی قرار دیا گیا۔ پیٹ ہیگستھ نے ان تمام الزامات کو رد کر دیا۔ دوسری جانب ری پبلکن سینیٹرز کی جانب سے پیٹ ہیگستھ کی تعریف کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نامزد وزیرِ دفاع کی توثیق کے لیے ووٹنگ اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1184394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184394/ٹرمپ-کے-نامزد-وزیر-دفاع-کو-سینیٹ-میں-سخت-سوالوں-کا-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com