یمن کی جانب سے میزائل حملے کے بعد تل ابیب میں ہنگامی صورتحال، فضائی دفاعی نظام فعال
14 Jan 2025 22:31
صہیونی میڈیا نے منگل کی صبح خبر دی کہ تل ابیب کے علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اسلام ٹائمز۔ صہیونی میڈیا نے منگل کی صبح خبر دی کہ تل ابیب کے علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ فارس نیوز کے مطابق، صہیونی میڈیا نے منگل کی صبح فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں میزائل حملے کے خطرے کے لئے الارم بجنے کی اطلاع دی۔ رپورٹس کے مطابق، تل ابیب کے میٹروپولیٹن علاقے میں فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ صہیونی ریاست کی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ یمن سے میزائل داغے جانے کی وجہ سے تل ابیب میں الارم بجے ہیں۔ عبرانی میڈیا نے لکھا کہ تقریباً 2 ملین صہیونی آباد کار پناہ گاہوں میں پناہ گزین ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1184391