QR CodeQR Code

ترکی کے حمایت پر شامی وزیر خارجہ کا اظہار قدردانی

14 Jan 2025 22:09

شامی باغیوں کی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے ترکی کے زبان میں پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کل بدھ کے روز انقرہ کا ایک سرکاری دورہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شامی باغیوں کی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے ترکی کے زبان میں پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کل بدھ کے روز انقرہ کا ایک سرکاری دورہ کریں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، الشیبانی نے عربی اور ترکی میں دو پیغامات میں ترکیہ کے شام کے حوالے سے موقف کی تعریف کی۔ شامی باغیوں کے وزیر خارجہ کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بشار اسد کی حکومت نے حالیہ برسوں میں بار بار ترکیہ کے شام میں قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کو دونوں ممالک کے تعلقات کے قیام کی شرط قرار دیا تھا۔

شامی باغیوں کی گرفتاری کے بعد، ترکیہ کے اعلیٰ حکام جیسے کہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے شام کا دورہ کیا اور ابومحمد الجولانی سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انقرہ شام میں رجب طیب اردوغان کے دورے کی تیاری کر رہا ہے۔ الشیبانی نے ایکس نیٹ ورک (سابقہ ٹوئٹر) پر ابتدا عربی اور پھر ترکی میں پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کل بدھ کو ترکی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے ترکیہ کی بشار اسد کی حکومت کے مخالفین کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کل شام کے نئے نمائندے کی حیثیت سے ترکی کے لیے اپنا پہلا سرکاری دورہ کریں گے؛ ترکی نے کبھی بھی 14 سالوں میں شامی عوام کو پیچھے نہیں چھوڑا۔


خبر کا کوڈ: 1184386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184386/ترکی-کے-حمایت-پر-شامی-وزیر-خارجہ-کا-اظہار-قدردانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com