خلوص سے مذاکرت کریں تو ماحول اچھا ہوجائیگا، خواجہ آصف کی یقین دہانی
14 Jan 2025 23:58
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90 ہزار شہادتیں ہوئیں، افغانستان کیساتھ ہمسائے کے تعلق کیوجہ سے نقصان برداشت کیا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خلوص سے مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہو جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ معاملے میں ایک اور بھی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہی، اس وقت میرا میٹر گھوما ہوا ہے، خلوص کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہو جائے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بالکل مذاکرات کریں، ماحول اچھا ہوگا تو سب کو فائدہ ہوگا، میں کہہ رہا ہوں کہ اس بندے سے ہوشیار رہیں، یہ مکر جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار شہادتیں ہوئیں، افغانستان کے ساتھ ہمسائے کے تعلق کی وجہ سے نقصان برداشت کیا۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ہماری اتنی انویسٹمنٹ ہے، اتنا ہی ریٹرن دے دیں کہ افغان سرزمین سے حملے بند کر دیں۔
خبر کا کوڈ: 1184364