QR CodeQR Code

جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو ڈنڈا چلے گا، فیصل کریم کنڈی

14 Jan 2025 23:03

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے، نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے، نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے، جو بھی ہو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں گے، وفاقی حکومت اور فوج مداخلت کرے گی تو معاملات ٹھیک ہوں گے۔

جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو ڈنڈا چلے گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی بات کرتےہیں صوبے کی نہیں۔ خود اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہیں اور پشاور میں بلدیاتی نمائندوں پر لاٹھی چارج کرتے ہیں۔ ہم نے پرامن صوبہ دیا تھا انہوں نے انتشار پھیلا دیا۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو مسیحا بنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی این آر او کے لیے پاؤں پڑ رہی ہے۔ شرائط پر مذاکرات نہیں ہوتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1184354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184354/جو-پاکستان-کے-آئین-اور-قانون-کو-نہیں-مانتا-ڈنڈا-چلے-گا-فیصل-کریم-کنڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com