کے پی کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق سے 5 ہزار 393 ارب روپے ملنے کا انکشاف
14 Jan 2025 22:53
اسلام ٹائمز۔ وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا کو 14 برس کے دوران نیشنل فنانس کمیشن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 5 ہزار 393 ارب روہے دیے گئے، گورنر کے پی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا وضاحت کرے یہ رقم کہاں خرچ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے فراہم کی جانے والی رپورٹ کے مطابق اس رقم میں این ایف سی کی مد میں چار ہزار 870 ارب 32 کروڑ چالیس روپے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 523 ارب سات کروڑ کروڑ 10 لاکھ روپے شامل ہیں۔ گورنر کی رپورٹ کے مطابق سال 2010.11ء میں وفاقی حکومت کی جانب صوبے کو دہشت گردی کے جنگ میں 14 ارب 55 کروڑ، این ایف سی کی مد میں 133 ارب روپے دیے گئے جب کہ سال 2011.12ء میں دہشت گردی کی جنگ میں 16 ارب 40 کروڑ، این ایف سی کی مد میں 152 ارب دیے گئے۔
رپورٹ میں سال بہ سال بتایا گیا ہے کہ سال 2012.13ء دہشت گردی کے جنگ میں 19 ارب، این ایف سی کی مد میں 176 ارب، 2013.14ء میں دہشت گردی کے خلاف 21 ارب روپے اور این ایف سی کی مد میں 201 ارب روپے دیے گئے۔ سال 2014.15ء میں دہشت گردی کے خلاف 24 ارب 42 کروڑ اور این ایف سی کی میں 227 ارب جبکہ 2015.16ء میں دہشت گردی کے خلاف 30 ارب 41 کروڑ اور این ایف سی کی میں 283ارب روپے دیے گئے۔ سال2016.17ء میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 31 ارب 29 کروڑ اور این ایف سی کی میں 291 ارب جب کہ 2017.18 میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 36 ارب 4 کروڑ اور این ایف سی کی میں 339 ارب روپے دیے گئے۔ سال 2018.19ء میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 39 ارب 4 کروڑ اور این ایف سی کی میں 376 ارب جب کہ سال 2019.20ء میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 40 ارب 25 کروڑ اور این ایف سی کی میں 375ارب روپے دیے گئے۔
سال 2020.21ء میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 44 ارب 84 کروڑ اور این ایف سی کی میں 416 ارب جب کہ 2021.22ء میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 59 ارب 90 کروڑ اور این ایف سی کی میں 558ارب روپے دیے گئے۔ سال 2022.23ء میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ارب 46 کروڑ اور این ایف سی کی میں 656 ارب اور اسی طرح 2023.24ء کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 74 ارب اور این ایف سی کی میں 687 ارب روپے جاری کیے گئے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بار بار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وفاق ہمیں کچھ نہیں دیتی تو یہ فنڈ جو وفاق نے جاری کیے ہیں یہ کہاں لگائے گئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگریہ رقم پولیس کو مراعات دینے انھیں سہولیات دینے میں لگاتے تو صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتی ہماری پولیس بہادر فورس ہے لیکن حکومت کی جانب سے پولیس کو سہولیات دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
خبر کا کوڈ: 1184346