کلیئرنس نہ ملنے پر اشیائے ضروریہ کے ٹرک کرم روانہ نہ ہوسکے
14 Jan 2025 22:24
قبائلی رہنماء حاجی عابد حسین نے کہا ہے کہ کئی روز کے انتظار کے بعد لاکھوں کی آبادی کے لیے 25 گاڑیاں کا کانوائے بھیجنا عوام کو امتحان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں۔
اسلام ٹائمز۔ کرم کے لیے روانہ ہونے والی 25 گاڑیاں پاراچنارپہنچ گئیں، جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کے باعث 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق 25 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا ہے جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے مزید 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جاسکیں۔ دوسری جانب قبائلی رہنماء حاجی عابد حسین نے کہا ہے کہ کئی روز کے انتظار کے بعد لاکھوں کی آبادی کے لیے 25 گاڑیاں کا کانوائے بھیجنا عوام کو امتحان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف 45 گاڑیاں کرم روانہ کی گئیں اور ان میں سے بھی 20 گاڑیاں راستے سے واپس کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،جبکہ ٹل و ہنگو میں تقریباً 200 گاڑیاں ضلع کرم آنے روانہ ہونے کی منتظر تھیں۔
حاجی عابد حسین کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی آبادی کے لیے ضرورت کے مطابق خوراک اور ادویہ کا بندوبست کیا جائے۔ دریں اثنا اشیائے ضروریہ پر مشتمل کانوائے کی آمد کے موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد شہر میں سامان خریدنے کے لیے موجود ہے۔
خبر کا کوڈ: 1184337