QR CodeQR Code

ٹنڈو ولی محمد سے جشنِ مولودِ کعبہ کے سلسلہ میں چادر مبارک کا قدیمی جلوس برآمد

14 Jan 2025 21:38

عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی کی جملہ امام بارگاہوں، پِڑوں اور گلی محلوں میں جشن مولودِ کعبہ کی محافل، جشن اور ریلیوں کا سلسلہ بڑے زور و شور سے جاری رہیں جن میں نذر نیاز کا بھی بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیرِ خدا، فاتحِ خیبر و خندق، امام المتقین حضرت علی ابنِ ابی طالب  کی خانہ کعبہ میں ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح حیدرآباد کے چاروں تعلقہ جات شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی میں بھی جشنِ مولودِ کعبہ کی شاندار، پروقار اور پرنور محافلوں کا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے اور 13 رجب المرجب کو بعد نمازِ ظہرین ٹنڈو ولی محمد سے چادر مبارک کا قدیمی جلوس بھی برآمد ہوا۔ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 13 رجب المرجب کو حیدرآباد شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی کی جملہ امام بارگاہوں، پِڑوں اور گلی محلوں میں جشن مولودِ کعبہ کی محافل، جشن اور ریلیوں کا سلسلہ بڑے زور و شور سے جاری رہیں جن میں نذر نیاز کا بھی بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔

اس سلسلہ میں روضہ اطہر بی بی معصومہ سندھ اگھم کوٹ میں 3 روز سے جاری جشن و محافل کی تقریبات کی  اختتامی تقریبات ہوئیں جن میں سندھ بھر سے ہزاروں عقیدتمند شریک تھے جبکہ حیدرآباد شہر میں  بعد نمازِ ظہرین محفلِ شاہِ نجف ٹنڈو ولی محمد سے جشنِ مولودِ کعبہ کے سلسلہ میں چادر مبارک کا مرکزی جلوس برآمد ہوا جو شہر کے مختلف علاقوں سے گشت کرتا ہوا رات کے آخری وقت قدم گاہ مولا علی ع پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جشنِ مولودِ کعبہ کے سلسلہ میں گذشتہ 2 روز سے شہر کے اکثر علاقوں اور جملہ امام بارگاہوں پر شاندار چراغاں بھی کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1184330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184330/ٹنڈو-ولی-محمد-سے-جشن-مولود-کعبہ-کے-سلسلہ-میں-چادر-مبارک-کا-قدیمی-جلوس-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com