QR CodeQR Code

سنجدی کوئلہ کان حادثہ، ریسکیو آپریشن کے بعد کوئلہ کان سیل

14 Jan 2025 20:15

متاثرہ کانکنوں کی لاشیں نکالنے کے بعد مائنز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کیجانب سے کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کے کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں مارے جانے والے 12 مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے بعد کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل سنجدی کے مقام پر واقع کوئلہ کان میں حادثے کے باعث 12 کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا، جو پانچ روز تک جاری رہا۔ تاہم کسی بھی کانکن کو زندہ نہیں بچایا جا سکا۔ متاثرہ کانکنوں کی لاشیں نکالنے کے بعد مائنز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1184317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184317/سنجدی-کوئلہ-کان-حادثہ-ریسکیو-آپریشن-کے-بعد-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com