QR CodeQR Code

عدالتی فیصلوں میں تاخیر عدالتی نظام کی ناکامی ہے

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے، وفاق پر چڑھائی کا نہیں

14 Jan 2025 18:30

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہیں لگتا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں تاخیر عدالتی نظام کی ناکامی ہے، 2017ء میں عدالت کے ذریعے حکومت کو ختم کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک الیکشن کو چوری کیا گیا، اب پھر دوسرا الیکشن چوری کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں دیں۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے، وفاق پر چڑھائی کا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1184307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184307/حکومت-اور-پی-ٹی-آئی-مذاکرات-کرنے-کی-پوزیشن-میں-نہیں-ہیں-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com