QR CodeQR Code

فتنہ الخوارج کی پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف

14 Jan 2025 13:05

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور بہاولپور سے بھرتیاں کیں، سائبر پٹرولنگ، انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔ فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کیلئے بھرتی ہونیوالے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فتنہ الخوارج نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سخت اقدامات کو توڑ نکالتے ہوئے آن لائن اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور دہشت گردی کیلئے آن لائن بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرکے نیٹ ورک توڑ دیا اور فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کی تفصیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور بہاولپور سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم نے پنجاب میں مقامی سہولت کاری کیلئے بھرتیاں کیں، سائبر پٹرولنگ، انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کیلئے بھرتی ہونیوالے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار افراد کی عمریں 16 سے 23 سال تک ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائبر پٹرولنگ کے دوران ریاست مخالف عناصر کی مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین تک رسائی کرنیوالے الگورتھم کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ 
 
 
 
 
 


خبر کا کوڈ: 1184255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184255/فتنہ-الخوارج-کی-پنجاب-میں-نوجوانوں-لائن-بھرتی-مہم-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com