QR CodeQR Code

لوگوں کے ناخن نکالے گئے، ان پر تشدد ہوا، تحقیقات ہونی چاہیئے، عمر ایوب

13 Jan 2025 21:45

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمارے مسنگ پرسنز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، سویلین کو کیوں ملٹری تحویل میں رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہریوں پر اسنائپرز سے گولیاں چلائی گئیں، تحقیقات ہونی چاہیئے، لوگوں کے ناخن نکالے گئے، ان پر تشدد ہوا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے مسنگ پرسنز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، سویلین کو کیوں ملٹری تحویل میں رکھا گیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ برطانوی ادارے اور ایک کاروباری شخصیت کے درمیان کا معاملہ ہے، اس معاملے کو کیسے بانی ٹی آئی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے یونیورسٹی بنائی، اسپتال بنایا، ان کی کردارکشی کیوں کی جا رہی ہے؟ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین نے مسلسل "اووو اووو" کے نعرے بھی لگائے۔


خبر کا کوڈ: 1184188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184188/لوگوں-کے-ناخن-نکالے-گئے-ان-پر-تشدد-ہوا-تحقیقات-ہونی-چاہیئے-عمر-ایوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com