QR CodeQR Code

ایم پی اے خیر جان بلوچ کیخلاف بیان پر مولانا ہدایت الرحمان کی معذرت خواہی

13 Jan 2025 18:08

گزشتہ روز ایم پی اے خیر جان بلوچ کیخلاف شائع ہونیوالے بیان پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ نشرواشاعت کیجانب سے غلط فہمی کے باعث بیان جاری ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے گزشتہ روز ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ کے خلاف بیان پر معذرت کر لی۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے غلطی اور غلط فہمی سے بیان جاری ہوا۔ جس کی تردید اور معذرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ پر اشرافیہ، مافیاز اور سیکیورٹی فورسز کے حق میں بیان پر تنقید کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے اسے قوم پرستوں کے دوغلے پن کے شکار اور بدترین کردار و عمل کا تسلسل قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1184141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184141/ایم-پی-اے-خیر-جان-بلوچ-کیخلاف-بیان-پر-مولانا-ہدایت-الرحمان-کی-معذرت-خواہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com