QR CodeQR Code

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، ٹھنڈی ہوائیں دن بھر چلیں گی

13 Jan 2025 17:22

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سردی کی شدت بدستور موجود ہے جب کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے جب کہ آج دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سردی کی شدت بدستور موجود ہے جب کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شہر میں آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 1500 میٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے اور دن بھر 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1184132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184132/کراچی-میں-سردی-کی-شدت-برقرار-ٹھنڈی-ہوائیں-دن-بھر-چلیں-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com