QR CodeQR Code

کراچی میں پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا، آئی ایس او

13 Jan 2025 16:36

سیکریٹری تعلیم آئی ایس او کراچی کے مطابق کراچی میں گذشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کرواتے آرہے ہیں، ان امتحانات کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو بورڈ امتحانات سے قبل امتحانی تیاری کو جانچنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہر سال کی طرح امسال بھی باڈی آف لٹریسی ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کیلئے پری بورڈ امتحانات کا آغاز یکم فروری 2025ء سے ہوگا، طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے آنلائن رجسٹریشن کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں سے خواہشمند طلباء و طالبات رجسٹریشن فارم 12 تا 23 جنوری تک جمع کروا سکے گئیں، پری بورڈ امتحانات یکم تا 15 فروری تک جاری رہیں گے جبکہ امتحانی نتائج کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سیکریٹری تعلیم نے باڈی آف لٹریسی ڈیویلپمنٹ کے اعلیٰ سطح اجلاس کو پری بورڈ امتحانات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او کراچی گذشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کرواتی آرہی ہے، ان امتحانات کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو بورڈ امتحانات سے قبل امتحانی تیاری کو جانچنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1184103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184103/کراچی-میں-پری-بورڈ-امتحانات-کا-انعقاد-کیا-جائے-گا-آئی-ایس-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com