QR CodeQR Code

سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کر دیا

13 Jan 2025 12:38

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ موجودہ ججز کے ساتھ سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کر دیا۔ درخواست میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹربیونل پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل بنائے گئے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ موجودہ ججز کے ساتھ سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 1184072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184072/سلمان-اکرم-راجہ-نے-سابق-جج-پر-مشتمل-الیکشن-ٹربیونل-کو-چیلنج-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com