QR CodeQR Code

ریپبلکنز کی دعوت، اسرائیلی آبادکاری رہنما ٹرمپ کی حلف برداری میں شامل

12 Jan 2025 17:00

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب کہ یورپی ممالک کے بیشتر رہنما اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری تحریکوں سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ریپبلکنز کی یہ اقدام آئندہ امریکی حکومت کی ان اسرائیلی تحریکوں کے ساتھ یکجہتی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ریپبلکن پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے اسرائیلی آبادکاری تحریکوں کے چند رہنماؤں کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے اسرائیلی آبادکاری تحریکوں کے رہنماؤں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب کہ یورپی ممالک کے بیشتر رہنما اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری تحریکوں سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ریپبلکنز کی یہ اقدام آئندہ امریکی حکومت کی ان اسرائیلی تحریکوں کے ساتھ یکجہتی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، مقبوضہ علاقوں کے کچھ رہنما کانگریس میں یہودیہ اور سامریہ (مغربی کنارے) دوستی ایسوسی ایشن کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس اجلاس میں ان علاقوں پر بات چیت کی جائے گی جنہیں مغربی کنارے میں پہلے ہی قبضے میں لیا جا چکا ہے، تاکہ ان فلسطینی علاقوں کو اسرائیلی ریاست کے نئے حصے کے طور پر تسلیم کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 1184017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184017/ریپبلکنز-کی-دعوت-اسرائیلی-آبادکاری-رہنما-ٹرمپ-حلف-برداری-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com