شام امریکہ اور ترکیہ کے زیر تسلط رہے گا، عراقی تجزیہ کار
13 Jan 2025 01:25
ویب سائٹ المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے الحبوبی نے کہا کہ شام کے موجودہ حالات کا غیرجانبدار تجزیہ، اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ شام آزاد نہیں ہوا اور اقتصادی مسائل کے باعث یہ ملک غیر ملکی، امریکی، مغربی اور ترکی منصوبوں کے زیر اثر رہے گا۔
اسلام ٹائمز۔ ایک عراقی تجزیہ کار نے اس اتوار کو کہا کہ شام اپنی کمزور اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کی وجہ سے امریکہ اور مغرب بالخصوص ترکی کے منصوبوں کا اسیر رہے گا۔ فارس نیوز کے مطابق عراقی تجزیہ کار ہاشم الحبوبی نے اتوار کے روز کہا کہ شام کی کمزور اقتصادی اور مالی صورتحال کے باعث یہ ملک اب بھی امریکہ، مغرب اور خاص طور پر ترکیہ کے منصوبوں کے زیر تسلط رہے گا۔ ویب سائٹ المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے الحبوبی نے کہا کہ شام کے موجودہ حالات کا غیرجانبدار تجزیہ، اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ شام آزاد نہیں ہوا اور اقتصادی مسائل کے باعث یہ ملک غیر ملکی، امریکی، مغربی اور ترکی منصوبوں کے زیر اثر رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کا موجودہ بجٹ صرف 2 ارب ڈالر ہے، جو 27 ملین کی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ الحبوبی نے نشاندہی کی کہ غیر ملکی اور مختلف قومیتوں کے انتہا پسند افراد کو اعلیٰ سیکیورٹی عہدوں پر تعینات کرنا ایک منفی عامل ہے، جو شام میں مزید مسائل پیدا کر رہا ہے اور اس کے سیاسی و سیکیورٹی مستقبل کو متاثر کر رہا ہے، لہذا اس معاملے پر انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ آخر میں الحبوبی نے کہا کہ مغرب کی غیر اخلاقی حمایت الجولانی کے لیے، شام کی جنگ کی تاریخ میں ایک نیا باب کھولے گی، جو عراق اور شام کے مستقبل پر سنگین اثرات ڈالے گا۔
خبر کا کوڈ: 1184011