اسرائیل کی جانب سے غزہ سے انخلاء کے منصوبوں کی منظوری
13 Jan 2025 00:21
عبرانی اخبار ہاآرتص کے مطابق، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات کی پیشرفت کے تحت اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسیع علاقوں سے تیزی سے انخلاء کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے کے ساتھ اپنے معاہدے کا اعلان کیا۔ فارس نیوز کے مطابق صہیونی فوج نے نوار غزہ سے اپنی افواج کے انخلاء کے منصوبوں کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ عبرانی اخبار ہاآرتص کے مطابق، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات کی پیشرفت کے تحت اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسیع علاقوں سے تیزی سے انخلاء کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے کئی آپشنز پر غور کیا ہے، جن میں نتساریم کراسنگ شامل ہے، جو نوار غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ اس سے قبل، صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ ایک وفد، جس کی قیادت موساد اور شاباک کے سربراہان کر رہے ہیں، مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے قطر روانہ ہوگا۔ عبرانی ویب سائٹ واینت نے صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ دوسری جانب، یدیعوت آحارونوت اخبار نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی 90 فیصد تفصیلات طے پا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1184010