QR CodeQR Code

امریکا کا وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم میں اضافے کا اعلان

12 Jan 2025 12:50

امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل نیکولس مدورو کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی رقم 15 ملین ڈالر تھی، جبکہ حالیہ اعلان میں مزید 10 ملین ڈالر اضافے کا اعلان ان کی تیسری بار عہدۂ صدارت سنبھالنے پر سامنے آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے وینز ویلا کے تیسری بار صدر منتخب ہونے والے نیکولس مدورو کو گرفتار کرانے میں معاونت فراہم کرنے والے کے لیے 25 ملین امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل نیکولس مدورو کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی رقم 15 ملین ڈالر تھی، جبکہ حالیہ اعلان میں مزید 10 ملین ڈالر اضافے کا اعلان ان کی تیسری بار عہدۂ صدارت سنبھالنے پر سامنے آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر 2013ء سے کامیاب قرار پارہے ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے اپوزیشن رہنما ایڈمنڈو گونز الیز بھاری اکثریت حاصل کرنے میں  کامیاب ہو گئے تھے، جن کو امریکا سمیت کئی ممالک نے صدر تسلیم کر لیا تھا۔  امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ  امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے وینزویلا کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر مدورو پر منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی کابینہ میں شامل وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے بھی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ وینزویلا کی قومی پیٹرولیم کمپنی "پی ڈی وی ایس اے"  کے سربراہ اور دیگر 8 آفیشلز پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1183893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183893/امریکا-کا-وینزویلا-کے-صدر-کی-گرفتاری-پر-انعامی-رقم-میں-اضافے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com