QR CodeQR Code

جنیوا میں ایران و تین یورپی ممالک کیدرمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز

12 Jan 2025 12:59

ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن 3 یورپی ممالک اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا کل سے جنیوا میں باقائدہ آغاز ہو جائیگا جسمیں یورپی یونین کے نمائندے بھی شریک ہونگے


اسلام ٹائمز۔ جنیوا کل بروز سوموار ایران اور جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس و جرمنی کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کی میزبانی کرے گا جس میں یورپی یونین کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جو 13 جنوری تک جاری رہے گا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ان مذاکرات کا پہلا دور اکتوبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر اور دوسرا 29 نومبر کے روز جنیوا میں منعقد ہوا تھا۔ اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت ہے، کوئی مذاکرات نہیں کہ جس کے دوران علاقائی مسائل، یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور جوہری مسئلے سمیت گوناگوں امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسمعیل بقائی نے کہا کہ یہ گفتگو اسی عمل کا تسلسل ہے کہ جس پر پہلے اتفاق کیا گیا تھا نیز یہ ایران اور 3 یورپی ممالک کے درمیان گفتگو کے عمل کا ایک اور قدم ہے جس میں جوہری مسئلہ اور پابندیوں کا خاتمہ جیسے موضوعات بنیادی حیثيت رکھتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قبل ازیں 23 دسمبر کے روز بھی اعلان کیا تھا کہ یہ عمل ''گفتگو'' ہے نہ کہ مذاکرات! ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس لحاظ سے گفتگو ہے کہ اس میں ہم بہت سے اہم معاملات پر بات کی جائے گی جن میں بین الاقوامی و علاقائی دونوں سطح پر ان ممالک کی پالیسیوں سے متعلق ہمارے مطالبات و خدشات اور دیگر ایسے مسائل بھی شامل ہیں کہ جو فریقین کے لئے مشترکہ تشویش و دلچسپی کا باعث ہیں!


خبر کا کوڈ: 1183863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183863/جنیوا-میں-ایران-تین-یورپی-ممالک-کیدرمیان-مذاکرات-کے-تیسرے-دور-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com