QR CodeQR Code

ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے، وہ کرتا نہیں، حنا ربانی کھر

11 Jan 2025 23:09

لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کس کی حکومت ہے، امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اُنکا کہنا تھا کہ پاکستان کی خطے میں اسوقت بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت کے روس کیساتھ ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے، وہ کرتا نہیں ہے۔ لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ مغرب مہذب معاشرہ ہے اور انسانی حقوق کا خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے، وہ کرتا نہیں، ٹرمپ آگیا تو بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائے گا، ہر کوئی یہی سوال کر رہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا میں لابنگ لیگل ہے، انہوں نے ٹرمپ پر بہت خرچ کیا ہے، پاکستان میں کس کی حکومت ہے، امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خطے میں اس وقت بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت کے روس کے ساتھ ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1183839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183839/ٹرمپ-بعض-اوقات-جو-کہتا-ہے-وہ-کرتا-نہیں-حنا-ربانی-کھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com