QR CodeQR Code

پاکستان میں مہنگی بجلی و گیس سے کاروبار کو نقصان پہنچا، مصدق ملک

12 Jan 2025 00:25

لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اٹلی اور فرانس مہنگی لیبر کے باوجود ایکسپورٹ میں آگے ہیں، ہمیں نئے کاروبار، نئی مارکیٹ اور نئے کسٹمرز کو دیکھنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگی بجلی اور گیس سے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے۔ لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ بنگلا دیش، سعودی عرب اور چین میں گیس سستی ہونے سے کاروبار کو فروغ ملا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگی بجلی اور گیس کی وجہ سے کاروبار کو نقصان پہنچا، سستی بجلی اور گیس جہاں بھی ہوگی، وہاں کی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ان ممالک نے ترقی کی، جہاں آئیڈیاز کو اہمیت دی گئی، بنگلا دیش سستی بجلی کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں ترقی کرگیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اٹلی اور فرانس مہنگی لیبر کے باوجود ایکسپورٹ میں آگے ہیں، ہمیں نئے کاروبار، نئی مارکیٹ اور نئے کسٹمرز کو دیکھنا ہوگا۔ مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ نئے آئیڈیاز پر کام کرنے کی ضرورت ہے، گرین انرجی پر کام کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1183825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183825/پاکستان-میں-مہنگی-بجلی-گیس-سے-کاروبار-کو-نقصان-پہنچا-مصدق-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com