QR CodeQR Code

ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا، بجلی پر 61 فیصد ٹیکس ہے، مفتاح اسماعیل

12 Jan 2025 00:17

لاہور میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہاں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا سکتے، بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61 فیصد ٹیکس صرف بجلی پر ہے، حکومت اسے کم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاسکتے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں، جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کرسکتے، سرمایہ کار بنگلادیش اور بھارت کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ وہاں امن ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہاں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا سکتے، بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61 فیصد ٹیکس صرف بجلی پر ہے، حکومت اسے کم کرے۔


خبر کا کوڈ: 1183824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183824/ہمارا-نظام-حکمرانی-فیل-ہوچکا-بجلی-پر-61-فیصد-ٹیکس-ہے-مفتاح-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com