QR CodeQR Code

علامہ شبیر میثمی کی عالمی کانفرنس "مسلم معاشرہ اور لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع" میں شرکت

11 Jan 2025 13:33

اس موقع پر ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خواتین عالم کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے کانفرنس خوش آئند ہے۔ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انکے لیے اقدامات دختر رسول اللہ جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کی روشنی سے ہی ممکن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی عالمی کانفرنس مسلم معاشرہ اور لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع میں شرکت کے موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مفتی منیب الرحمن اور علماء کونسل پاکستان کے مولانا طاہر اشرفی نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خواتین عالم کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے کانفرنس خوش آئند ہے۔ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے لیے اقدامات دختر رسول اللہ جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کی روشنی سے ہی ممکن ہیں۔ خواتین عالم کو درپیش مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔ لہذا ان تعلیمات کی ترویج کے لیے اقدامات کا ہونا بہت ضروری ہے۔ پسماندہ علاقوں میں خواتین کی بیحرمتی جیسے واقعات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے ایسا اقدامات کئے جائیں، جن سے معاشرے میں خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔





خبر کا کوڈ: 1183802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183802/علامہ-شبیر-میثمی-کی-عالمی-کانفرنس-مسلم-معاشرہ-اور-لڑکیوں-تعلیم-چیلنجز-مواقع-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com