ہم یمنی عوام کیساتھ ہیں، سید الشہداء بریگیڈ
11 Jan 2025 20:27
اپنے ایک بیان میں ابو آلاء الولائی کا کہنا تھا کہ امریکہ و صیہونی دشمن کو یہ گمان ہے کہ وہ سپر پاور ہیں لیکن یمنی عوام نے انہیں نہ بھولنے والا سبق دیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ یمن پر امریکی و برطانوی جارحیت کے 1 سال مکمل ہونے پر عراق کی مقاومتی تحریک "سید الشہداء بریگیڈ" کے سیکرٹری جنرل "ابو آلاء الولائی" نے کہا کہ یمنی عوام کی ثابت قدمی، غزہ کی مدد اور نہتے فلسطینیوں کے دفاع میں ان کی بہادری کو ایک سال گزر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و صیہونی دشمن کو یہ گمان ہے کہ وہ سپر پاور ہیں لیکن یمنی عوام نے انہیں نہ بھولنے والا سبق دیا ہے۔ ابو آلاء الولائی نے مزید کہا کہ ہم ہر شیطانی دارندازی کے خلاف یمنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے حکم اور اشارے کے منتظر ہیں۔ ہم اور آپ ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ ابو آلاء الولائی نے انصار الله کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدین الحوثی" اور یمنی عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے دستور کے منتظر ہیں کیونکہ آپ کا یہ دستور خدا کی جانب بلاتا ہے اور ہم ہمیشہ عظیم و ابدی اسلام کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1183767