QR CodeQR Code

نئے لبنانی صدر سعودی عرب جائیں گے

11 Jan 2025 19:24

سعودی ولیعہد سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں جنرل جوزف عون کا کہنا تھا کہ میرا پہلا بیرونی دورہ سعودی عرب ہی کا ہو گا کیونکہ ریاض نے لبنان کی حمایت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدارتی دفتر نے بتایا کہ سعودی ولی عہد "محمد بن سلمان" سے نو منتخب صدر جنرل "جوزف عون" کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ جس میں محمد بن سلمان نے انہیں لبنان کا صدر بننے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت نے لبنان و سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ اس ٹیلیفونک گفتگو میں MBS نے جنرل جوزف عون کو دورہ ریاض کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔ اس ضمن میں جنرل جوزف عون نے کہا کہ میرا پہلا بیرونی دورہ سعودی عرب ہی کا ہو گا کیونکہ ریاض نے لبنان کی حمایت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں جمعرات 9 جنوری 2024ء کو لبنانی پارلیمنٹ میں صدر کے انتخاب کے لئے ایک جلاس ہوا۔ جس میں اس ملک کے آرمی چیف، جنرل جوزف عون کو بھاری اکثریت سے ملک کا نیا سربراہ چُن لیا گیا۔ جنرل جوزف عون لبنان کے 14ویں صدر ہیں جب کہ یہ عہدہ تقریباََ دو سال سے خالی تھا۔ یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ لبنان کی تاریخ میں 5ویں بار ایسا ہوا ہے کہ آرمی چیف ملک کا صدر ہو۔ انہیں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں 128 ممبران اسمبلی میں سے 99 ووٹ ملے۔


خبر کا کوڈ: 1183764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183764/نئے-لبنانی-صدر-سعودی-عرب-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com