QR CodeQR Code

نئی دہلی میں میر تقی میر کے اردو اور فارسی مخطوطات کی نمائش

11 Jan 2025 20:34

انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر تقی میر کے تمام مخطوطات کو ایک ہی مقام پر جمع کر لینا، اردو ادب کے اسکالروں اور محققوں کیلئے نعمت مترقبہ سے کسی طرح کم نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن ترقی اردو (ہند) آج اپنے مرکزی دفتر اردو گھر نئی دہلی میں شام 6 بجے میر تقی میر کے خطاطی کے نسخوں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔ انجمن ترقی اردو نے پچھلے برس میر تقی میر کے تین سو سالہ جشن کا اہتمام کرتے ہوئے کئی اہم پروگرام منعقد کئے تھے لیکن یہ 11 جنوری 2025ء کا پروگرام اس سلسلے کی سب سے اہم کڑی اس لئے ہے، کیوں کہ انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر تقی میر کے تمام مخطوطات کو ایک ہی مقام پر جمع کر لینا، اردو ادب کے اسکالروں اور محققوں کے لئے نعمت مترقبہ سے کسی طرح کم نہیں ہے۔ 2024ء میں ذکرِ میر کے مکمل متن کی اشاعت کے ساتھ ہی انجمن نے میر تقی میر کے متعلق تمام اہم مخطوطوں کی جمع آوری کی کوشش کی تاکہ میر تقی میر کی تفہیم کی نئے راہیں دریافت کی جاسکیں اور اس سلسلے میں مختلف کلیات، نسخہ رامپور، ذکرِ میر کا نسخہ اٹاوہ، میر کے فارسی کلام کا نادر نسخہ حیدرآباد، مثنویات اور قصائدِ میر کے نسخے نیز نادر اشاعتوں کے جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1183755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183755/نئی-دہلی-میں-میر-تقی-کے-اردو-اور-فارسی-مخطوطات-کی-نمائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com