QR CodeQR Code

منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

11 Jan 2025 17:37

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواہش رکھتی ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبہ بنے، شہباز حکومت پانچ سال پورے کر بھی سکتی ہے اور نہیں بھی لیکن حکومت کے لیے یہ سال ہر لحاظ سے بڑا مشکل رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔ پی پی رہنما منظور وسان نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو باتوں کے لیے پیش کش کی گئی لیکن وہ نہیں مانے۔ منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ دو ماہ کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ریکویسٹ کرے گا کہ میں ہر بات ماننے کو تیار ہوں اور اگر ایسے فیصلے رہے تو یہ سال بانی پی ٹی آئی کے لیے بھاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواہش رکھتی ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبہ بنے، شہباز حکومت پانچ سال پورے کر بھی سکتی ہے اور نہیں بھی لیکن حکومت کے لیے یہ سال ہر لحاظ سے بڑا مشکل رہے گا۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ حالات بتاتے ہیں پہلے کی طرح اب بھی  پی ٹی آئی مختلف ناموں سے تقسیم ہوسکتی ہے جب کہ سندھ رہا ہے اور رہے گا اور سندھ کی تقسیم کا کوئی مائی کا لال نہیں سوچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے خلاف سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کرے، کسی کے ذہن میں ہو سندھو دریا پر کینال نکلوائیں گے تو ان کے خواب پورے نہیں ہوں گے۔ منظور وسان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ملک اچھی طرح چلے لیکن یہ سال ہر لحاظ سے مشکل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1183728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183728/منظور-وسان-نے-بانی-پی-ٹی-آئی-کے-حوالے-سے-بڑی-پیشگوئی-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com