QR CodeQR Code

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا فلسطین فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ

11 Jan 2025 16:34

اپنے دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی اور دیگر اہم اراکین کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کو مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 1183702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183702/سینیٹر-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-فلسطین-فاؤنڈیشن-کے-دفتر-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com