بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ حکومت معاشی اور شہری ترقی کیلئے پرعزم ہے، شرجیل میمن
11 Jan 2025 15:38
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ہائی سپیڈ کوریڈور کے طور پر عالمی معیار کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سفری جدت میں اہم اقدام ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ حکومت معاشی اور شہری ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے قومی شاہراہ تک ہموار اور بلاتعطل رسائی فراہم کرے گا، ملیر شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے صرف ایک سڑک نہیں ہے بلکہ ترقی کی جانب عامل غیر مبدل ہے، اس کے علاوہ یہ ایکسپریس وے کراچی کے شہری مرکز اور M-9 موٹروے کے درمیان ایک اسٹریٹجک لنک ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کے جدید ترین ایکسپریس وے سے کاروباروں، مسافروں اور صنعتوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا جبکہ کراچی شہر کے روڈ نیٹ ورک پر دبا، ایندھن اور سفری اوقات میں 50 فیصد تک کمی آئے گی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے اندر اور دھابیجی اور پاکستان اسٹیل ملز جیسے اہم صنعتی اور تجارتی مراکز سے رابطے میں آسانی ہوگی گی، اس کے علاوہ صنعتی زونز دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اور پاکستان اسٹیل ملز تک آسان رسائی سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
خبر کا کوڈ: 1183695