گورنر سندھ نے تاجکستان کے سفارت خانہ میں قونصلر ویزہ سیکشن کا افتتاح کردیا
11 Jan 2025 14:34
قونصلر (ویزہ) سیکشن کے افتتاح پر مبارک باد دیتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک تاجکستان دو طرفہ تعلقات میں قونصلر سیکشن اہم ثابت ہوگا، پاک تاجکستان مل کر خطہ کی ترقی، خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ تاجکستان کے سفارت خانہ میں قونصلر ویزہ سیکشن کا افتتاح کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سفارتخانے پہنچنے پر تاجکستان کے سفیر Yusuf Sharifzoda اور دیگر سفارتی عملہ نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قونصلر (ویزہ) سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ قونصلر سیکشن سے عوام کو ویزہ میں آسانی ہوگی، وفود کے تبادلہ اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ کامران خان ٹیسوری نے قونصلر (ویزہ) سیکشن کے افتتاح پر مبارک باد دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاک تاجکستان دو طرفہ تعلقات میں قونصلر سیکشن اہم ثابت ہوگا، پاک تاجکستان مل کر خطہ کی ترقی، خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔ تاجک سفیر نے کہا کہ تاجکستان خطہ میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواہشمند ہے۔
خبر کا کوڈ: 1183688