QR CodeQR Code

بھارتی پروپیگنڈے کا سامنا کرنے کے لیے تیاری کرنا ہو گی، انوارالحق

11 Jan 2025 11:58

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر کے عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سیلف ڈیفنس ہمارا حق ہے اس کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ ہمیں اپنے ازلی دشمن بھارت سے چوکنا رہنا ہو گا، اسرائیل کی مٹھی بھر تعداد مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلا رہی ہے، ہمیں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ چلنا ہو گا۔ بھارتی پروپیگنڈے کا سامنا کرنے کے لیے تیاری کرنا ہو گی۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے۔ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ دنیا کا ہر قانون اپنے تحفظ کی اجازت دیتا ہے۔ ہمیں سیلف ڈیفنس کی تیاری کرنی چاہیے۔ خطہ کے مجموعی حالات کو مدنظر رکھ کر پالیسی مرتب کرنا ہو گی۔ بھارت کی بدنیتی کا ادراک ہے، مسائل کو دانش مندی سے حل کر رہے ہیں۔ ترقیاتی پراجیکٹس سے خطہ کی نظیر بدل جائے گی۔ نوجوانوں کو اسلاف کے نظریہ کی جانب راغب کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ بین الاقوامی قانون ہمیں دفاع کا حق دیتا ہے، عوام کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1183649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183649/بھارتی-پروپیگنڈے-کا-سامنا-کرنے-کے-لیے-تیاری-کرنا-ہو-گی-انوارالحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com