پاکستان میں متنازع عورت مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی
11 Jan 2025 10:18
عورت مارچ انتظامیہ نے اس سال عورت مارچ 8 مارچ کی بجائے 12 فروری کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ویمن ڈے پرعورت مارچ منایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر حقوقِ نسواں تحریک میں حصہ لینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم نسواں کے موقع پر ’’عورت مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ اس مارچ اور اس میں لگائے جانیوالے نعروں کے حوالے سے پاکستان کے مذہبی حلقوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ مارچ روز اول سے ہی متنازع ایونٹ بن گیا ہے۔ عورت مارچ انتظامیہ نے اس سال عورت مارچ 8 مارچ کی بجائے 12 فروری کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ویمن ڈے پرعورت مارچ منایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر حقوقِ نسواں تحریک میں حصہ لینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1183624