QR CodeQR Code

عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی، جاوید لطیف

10 Jan 2025 23:07

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں کیجانب سے دباؤ ہے، کوئی مانے یا نہ مانے، میں تو بڑا کلیئر ہوں، پاکستان کے اندر مداخلت ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی ہوئی تو یہ غلامی ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے آج نہیں تو کل ملاقات ہو جائے گی، عمران خان کو اپنے رویئے پر غور کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب کسی دباؤ یا این آر او کے لیے ہوں گے تو نیتجہ خیز نہیں ہوں گے۔

عالمی قوتوں کی جانب سے دباؤ ہے، کوئی مانے یا نہ مانے، میں تو بڑا کلیئر ہوں، پاکستان کے اندر مداخلت ہو رہی ہے۔ رہنماء نون لیگ کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایک لابنگ فرم کی خدمات لی گئی ہیں، اگر عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی ہوگی تو یہ غلامی ہوگی، قوم یہ غلامی قبول نہیں کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ نون نواز شریف نے پریشر کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1183598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183598/عمران-خان-کی-دباؤ-کے-تحت-رہائی-غلامی-ہوگی-جاوید-لطیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com