QR CodeQR Code

ایران کیجانب سے یمن پر امریکی، برطانوی و صیہونی جارحیت کی مذمت

10 Jan 2025 21:42

اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ملین مارچ کے دوران یمن کے شہری ڈھانچے پر جارح مثلث کے حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ غزہ میں صیہونی رژیم کے قبیح جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ یمن کے صوبوں "صنعاء"، "الحدیدہ" اور "عمران" پر امریکہ، برطانیہ و صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملے، بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی بالا ترین خلاف ورزی ہیں۔ جس کی شدید مذمت کی جانی چاہئے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ملین مارچ کے دوران یمن کے شہری ڈھانچے پر جارح مثلث کے حملے اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ غزہ میں صیہونی رژیم کے قبیح جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگ کے شعلے بھڑکانے پر عالمی اداروں کی خاموشی کو قابل مذمت قرار دیا۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی سرعام پامالیوں اور نسل کشی کو روکنا تمام حکومتوں سمیت عالمی و اسلامی اداروں کی قانونی و اخلاقی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے خلاف معاندانہ حملوں کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آواز اٹھانی چاہئے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ یمن پر امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملے غزہ میں انسانیت سوز جرائم سے عام لوگوں کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔


خبر کا کوڈ: 1183557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183557/ایران-کیجانب-سے-یمن-پر-امریکی-برطانوی-صیہونی-جارحیت-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com