QR CodeQR Code

ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کیلئے دہری شہریت کی ممانعت ہونی چاہیئے، سعدیہ عباسی

10 Jan 2025 17:57

اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کیجانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔ لیگی رہنماء افنان اللّٰہ خان کیجانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی رہنماء سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیئے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کی جانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔ لیگی رہنماء افنان اللّٰہ خان کی جانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ میں اس وقت حکومت کی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔

قائمہ کمیٹی کے اراکین نے بل پر وزیرِاعظم آفس کی رائے لینے کی تجویز دی، جس کے بعد کمیٹی نے سیکریٹریز کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بل پر ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔ قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا۔ سینیٹر انوشہ رحمٰن کی جانب سے پیش کیا گیا متروکہ وقف املاک ترمیمی بل 2024ء بھی آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1183529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183529/ججز-سمیت-تمام-اعلی-عہدیداروں-کیلئے-دہری-شہریت-کی-ممانعت-ہونی-چاہیئے-سعدیہ-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com