عراق سے امریکی کردار ختم ہونا چاہئے، ھادی العامری
10 Jan 2025 13:54
اپنے ایک خطاب میں البدر تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے پاس اس بات کا کوئی جواز نہیں کہ وہ ہمارے شمالی علاقوں پر قبضہ کرے۔
اسلام ٹائمز۔ آج عراق میں "البدر تحریک" کے سیکرٹری جنرل "ھادی العامری" نے کہا کہ ملک سے امریکی کردار کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عراق کے برجستہ اہل تشیع رہنماء اور "مجلس اعلای انقلاب" پارٹی کے بانی، شہید "سید محمد باقر الحکیم" کی برسی سے خطاب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت، کسی بھی قیمت پر جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک سے امریکی قبضے کا خاتمہ ہونا چاہئے اور ستمبر 2025ء عراقی خود مختاری کا سال ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ عراقی حکومت کے پاس "بین الاقوامی اتحادی افواج کی تعیناتی کے خاتمے" کے عنوان سے ایک معاہدہ موجود ہے جو ملک کی اعلیٰ سطحی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد تیار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1183474