حماس کی جانب سے لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون کو مبارکباد
10 Jan 2025 13:01
جمعرات کی شام تحریک کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے اور اپنی پوری سرزمین کو صہیونی دشمن سے آزاد کرانے اور لبنان کے تحفظ کے لیے برادر لبنانی عوام کے اہداف کے حصول کے لیے نئے دور کی کامیابی کی امید کرتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جوزف عون کو لبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعرات کی شام تحریک کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے اور اپنی پوری سرزمین کو صہیونی دشمن سے آزاد کرانے اور لبنان کے تحفظ کے لیے برادر لبنانی عوام کے اہداف کے حصول کے لیے نئے دور کی کامیابی کی امید کرتے ہیں۔ بیان میں لبنان میں شہری امن اور لبنانی اور فلسطینی عوام کے درمیان بہترین تعلقات استوار کرنے، آبادکاری کے منصوبوں کو مسترد کرنے اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے انسانی اور سماجی حقوق کو قائم کر کے ان کے لیے ایک باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کے لیے اپنے مطالبے اور خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز لبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو لبنان کا چودھواں صدر منتخب کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1183465