QR CodeQR Code

پابندی ختم، پی آئی اے کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی

10 Jan 2025 06:15

پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی، خواجہ آصف پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔ قومی ایئر لائن کی آج کی پرواز سمیت اس ہفتے پیرس کے لیے آپریٹ ہونے والی تمام پروازوں کی نشستیں فروخت ہوچکی ہیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 چار سال طویل بندیش کے بعد آج 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی، خواجہ آصف پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کرینگے۔ فرانس میں پی آئی اے کے منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی شام پیرس انٹرنیشنل چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترے گی۔

فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی خوشی اور خیر مقدم کے منتظر ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہفتے میں دو روز پیرس سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پیرس آیا جایا کریں گی۔ واضح رہے کہ معطلی مئی 2020ء میں کراچی میں ہونیوالے پی آئی اے طیارہ حادثے کے بعد کی گئی تھی، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے، اس کے بعد ایک سابق وزیر ہوابازی کے بیان نے عالمی سطح پر تحفظات پیدا کئے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 40 فیصد مقامی پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں، اسکے نتیجے میں یورپی ریگولیٹرز نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1183416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183416/پابندی-ختم-پی-آئی-اے-کی-پہلی-پرواز-آج-اسلام-آباد-سے-پیرس-روانہ-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com