QR CodeQR Code

اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی مصالحت سے مسائل حل کریں، شیر افضل مروت

9 Jan 2025 23:32

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹی چھوٹی آتش بازیاں ہیں، جس سے کوئی فرق نہیں پڑنا، بانی پی ٹی آئی نے رتی برابر برا نہیں منایا کہ ٹیم کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی، بانی پی ٹی آئی کہا کہ مطالبات تحریری طور پر دے دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی مصالحت سے مسائل حل کریں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حکومت کے اپنے کچھ ریزرویشن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں، یہ ریززویشن پورا کرنے کے چکر میں مذاکرات میں رکاوٹیں سامنے آرہی ہیں، جب یہ ٹیبل پر بیٹھیں گے تو اس میٹنگ کا اعلامیہ سرپرائز ہوگا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ چھوٹی چھوٹی آتش بازیاں ہیں، جس سے کوئی فرق نہیں پڑنا، بانی پی ٹی آئی نے رتی برابر برا نہیں منایا کہ ٹیم کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی، بانی پی ٹی آئی کہا کہ مطالبات تحریری طور پر دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ نہیں سمجھتا کہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے، فریقین سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کو انجام تک پہنچانا ہے، شاید نون لیگ اور اتحادیوں کو خدشات ہیں کہ صلح کی صورت میں کہیں اور قربتیں نہ بڑھ جائیں۔ شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی کے مسائل حل کرنے میں اہم خدمات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1183400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183400/اس-کے-سوا-کوئی-چارہ-نہیں-کہ-حکومت-اسٹیبلشمنٹ-اور-پی-ٹی-ا-ئی-مصالحت-سے-مسائل-حل-کریں-شیر-افضل-مروت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com