QR CodeQR Code

عدالت نے علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کے علاوہ 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی

نمائش دھرنا ہنگامہ آرائی کیس، علامہ اصغر شہیدی کا بقیہ گرفتار شدہ افراد کے بغیر رہائی سے انکار

9 Jan 2025 22:14

عدالت نے 2 افراد علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی پولیس نے انہیں رہا کردیا تھا تاہم دونوں افراد نے بقیہ افراد کے بغیر رہائی سے انکار کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو نمائش چورنگی دھرنے سے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے لہذا ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ ضمانت مسترد ہونے والے ملزمان میں حامد علی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، ایان، حنان، نثار حسین، صادق علی، حمزہ، سہیل عباس، زین، حسن رضا، صادق علی، ایوب، صدیق, شیان، شکیل شامل ہیں۔ جن ملزمان کی ضمانت مسترد ہوئی ان میں 2 کم عمر ہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان کے کم عمر ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے 2 افراد علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی پولیس نے انہیں رہا کردیا تھا تاہم دونوں افراد نے بقیہ افراد کے بغیر رہائی سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اپنے باقی اسیروں کے ساتھ ہی جیل سے نکلیں گے۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ملزمان کی فائرنگ اور پتھراؤ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان کو سولجر بازار پولیس نے نمائش چورنگی سے گرفتار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1183373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183373/نمائش-دھرنا-ہنگامہ-آرائی-کیس-علامہ-اصغر-شہیدی-کا-بقیہ-گرفتار-شدہ-افراد-کے-بغیر-رہائی-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com