QR CodeQR Code

کوئٹہ، سنجدی کی کان میں گیس دھماکہ، 12 کانکن پھنس گئے

9 Jan 2025 21:13

چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سنجدی کے ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ سے 12 کانکن پھنس گئے۔ جن کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے باعث 12 کانکن پھنس گئے ہیں۔ بلوچستان کے چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سنجدی کے ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ سے 12 کانکن پھنس گئے۔ جن کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف مائنز آفیسر نے بتایا کہ دھماکے کے باعث کوئلہ کان اندر سے منہدم ہوچکی ہے۔ واقعہ کے رونماء ہونے کے ایک گھنٹہ بعد اطلاع ملی۔ جس پر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے آپریشن شروع کیا گیا۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام کانکنوں کو زندہ نکالا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1183353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183353/کوئٹہ-سنجدی-کی-کان-میں-گیس-دھماکہ-12-کانکن-پھنس-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com