QR CodeQR Code

ملتان یونین آف جرنلسٹ کے الیکشن 16جنوری کو ہوں گے، پریس کلب میں چہل پہل شروع 

8 Jan 2025 23:35

کاغذات نامزدگی دس جنوری بروز جمعہ دو بجے سے پانچ بجے شام تک وصول کئے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی واپسی گیارہ جنوری کو ہوگی، امیدواران کی حتمی فہرست بارہ جنوری کو جاری ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025/26  کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ چئیرمین الیکشن کمیٹی سردار ظفر اللہ خان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی دس جنوری دو ہزار پچیس بروز جمعہ دو بجے سے پانچ بجے شام تک وصول کئے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی واپسی گیارہ جنوری کو ہوگی امیدواران کی حتمی فہرست بارہ جنوری کو جاری ہوگی جبکہ پولنگ سولہ جنوری بروز جمعرات صبح نو بجے تا سہ پہر چار بجے تک ملتان پریس کلب میں ہوگی۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی سردار ظفر اللہ خان کے ہمراہ شریف جوئیہ اور شعیب افتخار ممبران الیکشن کمیٹی ہوں گے ایم یو جے ممبران کی فہرست اور شیڈول پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1183203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183203/ملتان-یونین-آف-جرنلسٹ-کے-الیکشن-16جنوری-کو-ہوں-گے-پریس-کلب-میں-چہل-پہل-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com